سری نگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر کے متنازعہ خطے میں مئی میں دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی تنظیم جی- 20 کا ایک ایونٹ منعقد کرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ اس سلسلے میں بھارتی فوج ،جموں و کشمیر پولیس ، سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کو متحرک کر دیا گیا ہے فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔
بھارتی وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)کی ایک اعلی سطحی ٹیم نے سرینگر کے دورے کے دوران علاقے میں تلاشی آپریشن تیز کرنے کے احکامات دیے ہیں ۔بھارتی وزارت داخلہ کی ٹیم نے سری نگر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ جی – 20 اجلاس سے ایک ہفتہ قبل سری نگر سات دن اور چوبیس گھنٹے سیکورٹی نیٹ میں آجائے گا بھارتی فوج ،جموں و کشمیر پولیس ، سینٹرل آرمڈ پولیس فورس کی اضافی نفری بھی تعینات ہوگی ۔
بھارتی وزارت داخلہ کی ٹیم کے جموں وکشمیر کے دورے کے بعد 15 اور 16 اپریل کو نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔
بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دیں
مناظر: 592 | 8 Apr 2023