بدھ‬‮   25   ستمبر‬‮   2024
 
 

گھنائونی سازش، بی جے پی کشمیری نوجوانوں کو شراب نوشی کی طرف دھکیل رہی ہے : کانگریس

       
مناظر: 538 | 8 Apr 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکانگریس پارٹی نے کہاہے کہ بی جے پی کی حکومت شراب کی مزید دکانیں کھول کر جموں کشمیر کے نوجوانوں کو شراب نوشی کی طرف دھکیل رہی ہے ۔
جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان رویندر شرما نے سابق رکن اسمبلی ٹی ایس باجوہ ،سابق وزیر بھوشن ڈوگرا اور ڈی سی سی راجوری کے لیڈروں کے ہمراہ مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت کے پاس نوجوانوں کے لیے کوئی روزگار نہیں ہے اور یہ حزب اختلاف کی آواز کو دبا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور قابض انتظامیہ نے لوگوں سے ان کے کاروبار چھین لئے اور وہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے میں ناکام رہے۔ اس کے بجائے یہ لوگ ہرسال شراب کی نئی نئی ہول سیل دکانیں کھول کر نوجوانوں کو شراب نوشی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ جب بی جے پی اپوزیشن میں تھی تو شراب کی دکانیں کھولنے کی مخالفت کرتی تھی اور حکومت میں آئی تو نوجوانوں کو شراب نوشی کی طرف دھکیل رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ جموں و کشمیر میں شراب کی آدھی سے زیادہ دکانیں بی جے پی کے دور حکومت میں کھلی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت شراب کی پالیسی،بے روزگاری، قیمتوں میں اضافہ اورعوامی پیسے کی لوٹ مار جیسے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے پرا پوزیشن کی آواز کو دبارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0