نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے معروف یوٹیوبر پرم جوت سنگھ نے اپنے چینل پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔وی لاگر نے اپنے چینل پر ویڈیو شئیر کی جس میں انھوںنے بتایا کہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔ان کے والدین ہندو سکھ تھے اور وہ خود بھی اسلام کو دہ ش ت گردی اور ان تہا پسندی کے حوالے سے ہی جانتے اور سمجھتے تھے لیکن اب انھوںنے اسلام کے متعلق کئی باتیں سیکھی ہیں۔انھوںنے کہاکہ جب ویڈیوز بنانا شروع کیا تھا جو مجھے ویوز حاصل کرنے تھے تاہم اس دوران میرا ذہن بدلا اور اسلام کی طرف مائل ہوگیا۔دوسری جانب بھارتی وی لاگر کو مسلم کمیونٹی کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے، جنہوں نے اس کا کھلے دل سے استقبال کیا۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں ایسے کئی ملکوں میں لوگوں کے قبول اسلام کے واقعات پیش آرہے ہیں جہاں پر پہلے سے بس رہے مسلمانوں کو مذہب کی بنا پر امتیاز اور نفرت کا سامنا ہے۔پرم جوت سنگھ جیسے لوگوں کا اسلام قبول کرنا حقیقی معنوں میں ایسی انہونی کے ممکن ہونے پر یقین کو مستحکم کرتا ہے کہ اللہ کی دی ہوئی ہدایت ان لوگوں تک بھی پہنچ جاتی ہے جن کے خاندان ، قریبی لوگ اسلام کے بدترین مخالف ہوتے ہیں۔ایسی بغاوت لائق تحسین ہے