اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر حملے ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 326 | 10 Apr 2023  

علی گڑھ(نیوز ڈیسک )علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سیکڑوں طلباء نے ریاست بہار اور بھارت کے دیگر علاقوں میں مسلمانوں پر حالیہ حملوںکے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی طلبا ء نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے اداروں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائے اور مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے مسلمانوں کی تمام عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کریں۔طلباء نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکزی دروازے باب سید کی طرف مارچ کیا اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو کے خلاف نعرے لگائے۔انہوں نے عالمی برادری، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی آواز بلند کریں اور مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کریں۔طلباء نے بہار شریف میں مسلمانوں پر حالیہ تشدد پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جس میں صدیوں پرانے مدرسہ عزیزیہ میں قرآن پاک کے سینکڑوں نسخے نذرآتش کئے گئے۔طلبا ء نے کہا کہ مسلمانوں کی شناخت اور عقیدے پر حملے آئین کے تحت تمام شہریوں کو فراہم کردہ بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔احتجاجی طلبا ء سے خطاب کرتے ہوئے ریسرچ اسکالر عمران خان نے بہار حکومت سے فوری اور منصفانہ کارروائی کا مطالبہ کیا اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار تمام مسلمانوںکی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ان لوگوں کے لیے معاوضے کا مطالبہ کیا جن کی املاک کو حملوں کے دوران تباہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم بہار حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تشدد میں تباہ ہونے والی مساجد اور مدرسہ عزیزیہ کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔ احتجاج کرنے والے طلبا ء نے مسلمانوں پر حملوں میں ملوث ہندوتوا دہشت گرد گروپ بجرنگ دل اور دیگر ہندوتوا تنظیموں کے ارکان کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0