بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مذہبی پرچم کی توہین کا بہانہ !جھارکھنڈ میں ہندو انتہاپسندوں کامسلمانوں پر حملہ، بد ترین تشدد

       
مناظر: 408 | 10 Apr 2023  

جمشید پور(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں انتہاپسندہندوئوں نے اپنے مذہبی پرچم کی بے حرمتی کا ڈرامہ رچانے کے بعد مسلمانوں پر اندھا دھند تشدد کیاجس کے بعد علاقے میں پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
واقعے کے بعدجمشید پور کے علاقے شاستری نگر میں ہندوانتہا پسندوں نے مسلمانوں پر حملے کئے۔اتوار کی شام ہندوتوا گروپوں نے مسلمانوں کی دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی ۔دھلبھوم کے سب ڈویژنل آفیسر پیوش سنہا نے کہا کہ علاقے میں امتناعی احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہفتے کی رات سے ہی علاقے میں کشیدگی پیداہو گئی تھی جب ایک مقامی تنظیم کے ارکان نے دیکھا کہ گوشت کا ایک ٹکڑارام نومی کے جھنڈے پر لگایا گیا ہے۔صورت حال اتوار کی شام کو اس وقت پرتشدد ہو گئی جب ایک دکان کو آگ لگا دی گئی جس کے نتیجے میں فریقین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ہندو انتہاپسندوں نے ایک مسلمان کے آٹو رکشہ کو بھی آگ لگا دی ۔ایس ایس پی پربھات کمار نے بتایا کہ شاستری نگر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس فورس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0