جموں (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی)کے رکن نے راجوری ضلع میں خودکشی کرلی۔
ولیج ڈیفنس گارڈ(VDGs) کے اہلکار سریش کمار شرما کے نے ضلع کے بائی نمبل گائوں ں میں اپنی 303 رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ وی ڈی جی کے رکن سریش کمار شرما نے راجوری میں وی ڈی جی کی جانب سے جاری کردہ ہتھیار سے خودکشی کرلی۔
ہندوتوا دہشت گرد گروہ ولیج ڈیفنس گارڈز (VDGs) جنہیں پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیاں کہا جاتا تھا، جموں خطے کے پہاڑی علاقوں میں نام نہاد سیکورٹی کو کی آڑ میں ہتھیاروں سے لیس ہیں، تاہم ان کا اصل مقصد مسلمانوں کو شکست دینا اور ان علاقوں میں مسلمانوں کے لیے خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے۔