\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت میں مسلمانوں ہونا جرم بن گیا ، مسلم نوجوان وحشیانہ تشدد کے بعد قتل

       
مناظر: 526 | 11 Apr 2023  

 

نئی دلی (نیو زڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسلم نوجوان کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیاگیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسلم نوجوانوں، شیخ فیروز کو مبینہ طور پر ریاست کے علاقے کھنڈوا کے میں چوری کرنے کے جھوٹے الزام پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔وہ ایک نالے میںبے ہوشی کی حالت میں پایاگیا، اسے علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر انیل سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ فیروز کو چاقوکے متعدد وار کر کے زخمی کیاگیا تھا اور اس کے پورے جسم پر زخم موجود تھے۔فیروز کے رشتہ داروں نے میڈیاکوبتایا کہ کھنڈوا کے سرجون گائوں کی پنچایت کے سابق صدر ، چیٹر پٹیل اور اس کے آدمیوں نے فیروز کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی موت ہوئی ۔فیروز کی والدہ نے کہا ہے کہ جب تک پولیس انے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کرتی اسکی آخری رسومات ادانہیں کی جائیں گی ۔