جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

رمضان المبارک میں بھی بھارتی فوج باز نہ آئی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں

       
مناظر: 457 | 12 Apr 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں سید اعجاز رحمانی، محمد سلطان بٹ، شیخ محمد یعقوب، شمیم شال، مشتاق احمد بٹ، سید منظور شاہ اور قاضی عمران نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں اضافے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کا بیان کشمیریوں کے لیے حوصلے اور قوت کا باعث ہے جن کوحق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کے دوران بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامناہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا حقیقی سفیر اور محسن ہے اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کی موثر اور کامیابی سے وکالت کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیرکے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔حریت رہنماں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0