منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

ہندوستانی کتابوں سے مغل مضامین کو ہٹائے جانے سے تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا،فاروق عبداللہ

       
مناظر: 597 | 12 Apr 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی ا ور رکن بھارتی پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہندوستانی کتابوں سے مغل مضامین کو ہٹائے جانے پر کہا کہ تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
اننت ناگ ضلع میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ آپ کے پاس لال قلعہ، تاج محل اور دیگر یادگارمقامات ہیں جو کہ بذات خود ایک تاریخ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی کتابوں سے مغل مضامین کو ہٹائے جانے سے تاریخ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
پولیس چیف دلباغ سنگھ کے اس بیان کہ جموں وکشمیرمیں ملی ٹنسی میں نمایاں کمی آئی ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ،کے تناظر میں ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اگر انتخابات کیلئے ماحول ٹھیک ہے ،اب جبکہ حد بندی مکمل ہو چکی ہے تو وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کیوں نہیں کروا رہے ہیں۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آنے والے انتخابات کے حوالے سے اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الائنس کے سوا اب کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0