منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکام کی مسلمانوں سے دشمنی ، دہلی میں مسجد بنگالی مارکیٹ کا مدرسہ بلڈوزرسے مسمار

       
مناظر: 660 | 12 Apr 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حکام نے مسجد بنگالی مارکیٹ کے مدرسے کا ایک حصہ آج صبح بلڈوزر سے منہدم کر دیا ۔یہ کارروائی لینڈ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے کی ہے اورمسجد مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ بلڈوزر چلانے کی یہ کارروائی بغیر کسی اطلاع اور نوٹس کے کی گئی ہے۔مسجد بنگالی مارکیٹ کے مدرسے کو منہدم کیے جانے کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔معروف بھارتی صحافی فرحان یحییٰ نے اپنے یوٹیوب چینل” ہندوستان لائیو” پر اس حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ اپلوڈ کی ہے جس میں مدرسے کی دیواروں پر بلڈوزر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کے شروع میں فرحان یحییٰ کہتے ہیں آج 11اپریل کی صبح جب آپ سحری کھا کر نماز فجر ادا کر کے اپنے گھروں میں گہری نیندسوئے ہوئے تھے تو سورج نکلتے ہی مسجد بنگالی مارکیٹ میں بنے مدرسے تحفیظ القرآن دارالعلوم دہلی پر بلڈوزر چلا یا گیا۔ وہ مزید بتاتے ہیں کہ ایل این ڈی او، دہلی پولیس اورپیرا ملٹری فورس کے سنگینوں کے سائے میں یہاں پہنچے، پورے علاقے کومحاصرے میں لیا اور اس کے بعد جے سی بی بلڈوزر کو مدرسے کے ان بڑے کمروں پر چلایاگیا جہاں پر طالب علم اور اساتذہ رہتے تھے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مسجد تقریبا 250سال پرانی ہے۔ مسجد کے جس حصے کو توڑا گیا ہے، وہ کچھ ماہ پہلے ہی نیا تعمیر کیاگیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0