\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت: ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ سے 4 اہلکار ہلاک

       
مناظر: 828 | 12 Apr 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست پنجاب میں بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے سے متعلق بھارتی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ علاقے کی ناکابندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ ملٹری اسٹیشن کے اندر صبح 4:30 کے قریب ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔