منگل‬‮   3   دسمبر‬‮   2024
 
 

انسانیت کی تذلیل: بھارت میں جائیداد کیلئے مردہ خاتون کے انگوٹھا لگوانے کی خبر وائرل

       
مناظر: 281 | 12 Apr 2023  

 

آگرہ(نیوز ڈیسک ) جائیداد کے کاغذات پر مردہ خاتون کا انگوٹھا لگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص گاڑی کی پچھلی سیٹ پر موجود مردہ خاتون کا انگوٹھا مختلف کاغذات پر لگوا رہا ہے۔ یہ انسانیت سوز واقعہ بھارت کے شہر آگرہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کملا دیوی کے شوہر کا کچھ عرصے پہلے انتقال ہوگیا تھا اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ کملا دیوی کے بہنوئی کے بیٹوں نے جائیداد کے جعلی کاغذات بنوائے تھے۔ کملا دیوی کی بھانجی کے بیٹے کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے جس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش کو اسپتال لے جانے کا کہہ کر لےگئے تھے اور راستے میں گاڑی روک کر یہ کارروائی کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0