\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

شادی پرہر لڑکی کیلئے 2 لاکھ :کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ کے الیکشن کیلئے سستے اسٹنٹس

       
مناظر: 831 | 13 Apr 2023  

 

بنگلور (دنیا مانیٹرنگ)کرناٹک میں اگلے ماہ ہونیوالے ریاستی انتخابات کیلئے الیکشن مہم اپنے عروج پر ہے ۔سابق وزیر اعلیٰ کمارسوامی نے کسان خاندانوں میں شادی کرنیوالی لڑکی کو 2 لاکھ روپے کی ادائیگی کو انتخابی منشور میں شامل کر لیا۔ کولار شہر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسانوں کے بیٹوں سے شادی کرنیوالی لڑکیوں کو ان کی پارٹی دو لاکھ روپے دے گی، انہیں ایسی شکایات ملی ہیں کہ لڑکیاں کسان گھرانوں میں شادی کرنا نہیں چاہتیں، ایسی لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے جنتا دل (سیکولر)جماعت کسان خاندانوں میں شادی پر انہیں 2 لاکھ روپے ادا کرے گی۔