بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مسلمانوں پر زمین تنگ، بھارتی پولیس نے دو مسلمانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا

       
مناظر: 394 | 14 Apr 2023  

 

لکھنو (نیوز ڈیسک ) بھارتی پولیس نے ریاست اتر پردیش پولیس کے ایک مسلم سیاستدان عتیق احمد کے بیٹے اسد اور غلام کو قتل کر دیاہے۔
ان دونوں مسلمانوں کو اترپردیش پولیس کی ٹیم نے جھانسی میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا۔ پولیس نے انہیں 2005میں بی ایس پی کے اس وقت کے ایم ایل اے راجو پال کے قتل کے مقدمے کے ایک اہم گواہ امیش پال اور اس کے دو سیکورٹی گارڈز کے قتل میں ملوث کیا ، جنہیں اس سال 24 فروری کو پریاگ راج کے علاقے دھوم گنج میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔اسپیشل ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پرسہانت کمار نے دعویٰ کیاہے کہ اسد اور غلام پریاگ راج کے امیش پال قتل کیس میں مطلوب تھے اور ان کے سر پر 5لاکھ روپے کا انعام تھا۔ مقتول کے والد عتیق احمد اور اس کے بھائی کو جو جیل میں قیدہیں، کو اجمعرات کو یوپی کے پریاگ راج کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0