جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

جمعۃ الوداع!بھارتی انتظامیہ نے کشمیریوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا

       
مناظر: 698 | 14 Apr 2023  

 

سرینگر14 اپریل (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج جمعتہ الوداع پر کشمیری مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلعی مجسٹریٹ سرینگر اور پولیس حکام آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب جامع مسجد پہنچے اور مسجد کے دروازوں کو تالے لگا دیے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس حکام نے انجمن کو بھی مطلع کیا کہ مسجد میں آج نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔
انجمن اوقات نے انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان ہزاروں مسلمانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہوگا جو سرینگر کے علاوہ مقبوضہ وادی کے دیگر حصوں سے نماز جمعہ ادا کرنے کیلئے جامع مسجد پہنچتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0