بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کاکوٹہ ختم کرنے کیخلاف عرضداشت سماعت کیلئے منظور کرلی

       
مناظر: 733 | 14 Apr 2023  

 

نئی دلی (نیو زڈیسک )بھارتی سپریم کورٹ نے 13 اپریل کو کرناٹک میں مسلمانوں کا چار فیصد کوٹہ ختم کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کے خلاف دائرعرضداشت پر سماعت کی منظوری دیدی ہے ۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور، جسٹس جے بی پاردیوالا پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے مقدمے کی سماعت کیلئے اسے فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ کرناٹک کابینہ نے حال ہی میں مسلمانوںکیلئے 4فیصد ریزرویشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اب انھیں معاشی طور سے کمزور طبقہ کے تحت لایا جائے گا۔ وزیر اعلی بسوراج بومئی نے بتایا تھا کہ مسلمانوں کے لیے چار فیصد ریزرویشن کو اقلیتوں کے درمیان یکساں طور سے تقسیم کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0