اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

یوم کشمیر اور یوم قدس کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں زبردست ریلیاں نکالی گئیں

       
مناظر: 642 | 15 Apr 2023  

سرینگر ( نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جمعتہ الوداع پر یوم کشمیر اور یوم قدس کے طور پر منانے کے لیے زبردست ریلیاں نکالی گئیں۔
سرینگر، بڈگام، ماگام، پٹن اور مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں نکالی گئی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت اور اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔سب سے بڑی ریلی بڈگام کے قصبے ماگام میں نکالی گئی جس میں ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میںبینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پرفلسطینیوں کے حق میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرے میں شریک خواتین کے ایک گروپ نے اس موقع پر کہا کہ یوم قدس نہ صرف فلسطین کا دن ہے بلکہ یہ ہر مظلوم کا دن بھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0