جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

بھارت میں 11سالہ مسلمان بچے کو برہنہ کرکے ہندو انتہا پسند بچے زبردستی جے شری رام کے نعرے لگواتے رہے

       
مناظر: 791 | 15 Apr 2023  

 

بھوپال(نیو زڈیسک )بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ اب بچوں میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ذہر صاف نظر آرہا ہے ۔
ایک تازہ واقعے میں ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک نا بالغ 11 سالہ مسلم بچے کو تین ہندو بچوں نے جبرا برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور جے شری رام کے نعرے لگوائے ۔اطلاعات کے مطابق ملزمان نے جو خود بھی نابالغ تھے متاثرہ بچے کے زبردستی کپڑے اتارے اور اسے تشددکا نشانہ بنانے کے علاوہ زبردستی جے شری رام کے نعرے لگوائے ۔ ملزمان نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ اندور کے علاقے نیپانیا میںایک برہنہ مسلم بچے سے زبردستی جے شری رام اور ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگوائے جارہے ہیں ۔ پولیس نے اس سلسلے ملزمان کے خلاف اغوا سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔KMS