جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی مسلمان سیاستدان بھائیوں کا قتل مودی حکومت کا چالاک حربہ ہے، مفتی محبوبہ نے وجہ بھی بتا دی

       
مناظر: 285 | 17 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کی سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارت میں مسلمان سیاستدان بھائیوں کے قتل کو حکومت کا چالاک حربہ قرار دے دیا۔ ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں مسلمان سیاست دان بھائیوں کا قتل دراصل پلواما حملے اور بدعنوانی کے بارے میں ستیا پال ملک کے تہلکہ خیز انکشافات سے توجہ ہٹانے کا چالاک حربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی میں انارکی اور جنگل راج پھیل گیا ہے، بھارت میں جے شری رام کے نعروں کے درمیان لاقانونیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔

سابقہ وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے مزید کہا کہ بھارت میں یہ سب کچھ صرف اس لیے کیا گیا تاکہ ستیا پال کے تہلکہ خیز انکشافات سے لوگوں کی توجہ ہٹائی جاسکے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0