بھارت(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی مودی سرکار کے زیر اہتمام ایوارڈ کی تقریب میں گھنٹوں تپتی دھوپ میں بیٹھنے والے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس واقعہ پر اپوزیشن نے حکومت پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے حکومت کے خلاف مجرمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے نزدیکی ضلع میں منعقدہ سرکاری ایوارڈ کی تقریب میں لاکھوں لوگ کھلے آسمان تلے 38 ڈگری درجہ حرارت کی تپتی دھوپ میں گھنٹوں بیٹھے رہے. گرمی میں بیٹھنے سے 20 افراد کی حالت خراب ہونے پر انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا، جبکہ دیگر 300 افراد گرمی سے بیمار پڑ گئے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق حکومتی ایوارڈ کی تقریب میں 10 لاکھ لوگ شریک تھے۔
بھارت: ایوارڈ تقریب میں شریک دھوپ میں بیٹھے 11 افراد ہلاک
مناظر: 930 | 18 Apr 2023