سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دلی کے زیرکنٹرول اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے بارہمولہ ضلع میں دوکشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ، جن میں سے ایک جاں بحق ہو چکا ہے۔
بارہمولہ کے تھانہ شیری کے اہلکاروں نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت بارہمولہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں نوجوانوں کے خلاف فردچارج شیٹ دائر کی ۔پولیس کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ مقدمہ وسران تاری پورہ کے جنگلات میں نثار احمدبٹٹ کی گرفتاری سے متعلق ہے۔پولیس نے کہاکہ نثار احمد اور ہلال احمد شیخ(جو جاںبحق ہو چکاہے (کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔