منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

عالمی برادری بھارت کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے آگے آئے۔نعیم احمد خان

       
مناظر: 464 | 18 Apr 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں قید جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے چیرمین نعیم احمد خان نے بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کے قتل اور گرفتاریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے آگے آئے۔نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں ایس حمیدوانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کے قتل اور گرفتاریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے آگے آئے۔