بنگلورو(نیوز ڈیسک )سائو تھ انڈین اداکار اور کارکن چیتن کمار،نے جو چیتن اہنسا کے نام سے مشہور ہیں کہا ہے کہ مودی حکومت نے ہندوتوا پالیسیوں پر تنقید کرنے پر ان کا اوورسیز سٹیزن شپ کارڈ منسوخ کر دیا ہے۔
اداکار جو کہ ایک دلت اور قبائلی کارکن ہیں، بنگلورو پولیس کی طرف سے اپنی حالیہ گرفتاری کے بعد اس وقت ضمانت پر ہیں۔ ایک ٹویٹ میںاداکار نے کہا کہ انہیں فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس میں اپنا اوورسیز سٹیزن شپ کارڈکارڈ جمع کرانے کے لیے ایک مراسلہ موصول ہوا ہے۔ تاہم حکومت نے ابھی تک اس معاملے پر اپنی پوزیشن واضح نہیں کی ہے۔ اس سے قبل21مارچ کو چیتن کوایک ٹویٹ پرجس میں انہوں نے ہندوتواپالیسیوں پر تنقید کی تھی، آر ایس ایس اوربی جے پی لیڈر شیوکمار کی طرف سے دائر کردہ شکایت پر14دن کیلئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔