منگل‬‮   16   ستمبر‬‮   2025
 
 

مدھیہ پردیش : انتہا پسند ہندوئوں کا مسلمانوں پر حملہ ، متعدد افراد زخمی

       
مناظر: 443 | 19 Apr 2023  

 

بھوپال (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فرقہ وارانہ جھڑپ میں کم سے کم 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ کشیدگی مسلم اور ہندوتوا آر ایس ایس-بی جے پی طلبا کے ایک گروپ کے درمیان اس وقت تصادم کے بعد پیدا ہوئی جب وہ ریاست کے شہرکھنڈوا میں ایک ریسٹورنٹ میں سالگرہ کی تقریب منا رہے تھے ۔کھنڈواکی ضلعی انتظامیہ نے علاقے میںدفعہ 144نافذ کر دی ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ہندوتوا تنظیموں نے علاقے میں مسلمانوں پر حملہ بھی کیا ۔