سرینگر (نیو زڈیسک )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کومجروح کرتے ہوئے بی جے پی حکومت نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں مرکزی عیدگاہ میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔
جامع مسجد کمیٹی اسلام آباد نے کہاہے کہ قابض انتظامیہ نے ضلع اسلام آباد کی مرکزی عید گاہ میں نماز عید کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے ۔تاہم کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ نماز عید جامع مسجد میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائیگی۔ مودی حکومت پہلے ہی عیدگاہ سرینگر میں عید کے اجتماع پر پابندی لگا چکی ہے۔