جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

ہندو مذہب چھوڑ کر میں اپنے مسلمان بھائیوں ساتھ کھڑا ہوں ، بھارتی معروف اداکار نے ہندو مذہب چھوڑ دیا

       
مناظر: 486 | 19 Apr 2023  

 

ممبئی(نیوز ڈیسک )بھارتی فلم صنعت بالی ووڈکے معمر اداکار سریندر راجن نے بھارت کے موجودہ حالات سے پریشان ہو کر ہندو مذہب تبد یل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سریندر راجن نے معروف بھارتی فلم ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ میں بھی کام کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق81سالہ سریندر راجن نے جنہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے ایک رسالے کے ساتھ بات چیت کے دوان کہا کہ وہ بھارت کے موجودہ حالات کی وجہ سے سخت بے چین ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ گاندھی جی کو قتل کرنے والے ناتھو رام گوڈسے کو ہیرو کے طو ر پر پیش کیا جا رہا ہے ، ہرمعاملے میں مذہب کو سامنے رکھا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی حکومت غریت، بے روزگاری اور تسلیم جیسے اہم موضوعات کو نظر انداز کر کے نفرت کو ہوا دے رہی ہے، عام آدمی کو سمجھ نہیں آرہی کہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی شکایت کس کے پاس کرے ۔ سریندر راجن نے کہا کہ ان حالات نے مجھے سخت بے چین کر رکھا ہے لہذا میں ہندو مت چھوڑ کر اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوںنے کہا کہ میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ آئے اور میرے ساتھ وہی سلوک کرے جیسا کہ وہ ایک مسلمان کے ساتھ کر رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0