ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارت کورین خواتین کیلئے ’نوگو ایریا‘ بن گیا، ایک اور بلاگر کو جنسی ہراسانی کا سامنا

       
مناظر: 299 | 19 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت میں ایک مرتبہ پھر کوریا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہراساں کیا گیا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون بلاگر نے ہراساں کرنے والے جودھ پور کے شہری کی ویڈیو خود ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو ہراساں اور بدتمیزی کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری نے کورین خاتون کا پیچھا کیا، اسے ہراساں کیا اور اسے گھورتا رہا۔ کورین خاتون کی جانب سے مدد کے لیے چیخنے کے باوجود ملزم اس کے ساتھ بدتمیزی کرتا رہا۔ کورین خاتون کے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی بھارت میں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور اس واقعے کو شرمناک قرار دیا۔ اس سے قبل بھی بھارت کے کئی شہروں میں غیرملکی خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور انہیں تنگ کرنے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0