اتوار‬‮   15   ستمبر‬‮   2024
 
 

جموں کشمیر کے صحافیوں ساتھ بہیمانہ سلوک”کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس “ کی بھارت پر تنقید

       
مناظر: 433 | 15 Dec 2022  

 

نیویارک(نیوز ڈیسک )امریکہ میں قائم” کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس “نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے چار اور بھارت کے تین صحافی مسلسل دوسرے برس بھی جیل میں ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ بہیمانہ برتاؤ پر بھارت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کشمیری صحافیوں آصف سلطان، فہد شاہ اور سجاد گل کو الگ الگ مقدمات میں عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا گیا ہے۔سی پی جے نے کہا کہ جیل میں موجود سات میں سے چھ صحافیوں سے دہشت گردی سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ تین صحافی ایک سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں۔تنظیم کی پریس ریلیز کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت سات صحافی آصف سلطان، صدیق کپن،گوتم نولکھا، منان ڈار، سجاد گل ، فہد شاہ اور روپیش کمار سنگھ اس وقت قید میں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0