منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

باپ کا مال سمجھ کر ہڑپ کرنے کی کوشش، گوتم اڈانی متعدد غیر ملکی بینکوں کا نا دہندہ نکلا

       
مناظر: 812 | 20 Apr 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بزنس مین گوتم اڈانی کے لیے 2023 کوئی بہت اچھا نہیں گزر رہا ہے۔ ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد جہاں ایک طرف اڈانی گروپ کے شیئر ٹوٹ گئے ہیں، وہیں اڈانی گروپ کے قرض کا بوجھ بھی اس کے لیے مصیبت بن گیا ہے۔ ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں اڈانی گروپ کا مجموعی قرض تقریباً 21 فیصد بڑھ گیا ہے۔
اڈانی گروپ کی موجودہ مالی حالت کے تعلق سے میڈیا میں لگاتار رپورٹس سامنے آ رہی ہیں۔ انہی میں سے ایک رپورٹ میں اڈانی گروپ کے قرض میں 21 فیصد اضافہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تازہ دستاویزات کی بنیاد پر بلومبرگ نے اپنی خبر میں کہا ہے کہ اڈانی گروپ کے قرض میں بیرون ملکی بینکوں کی اچھی خاصی حصہ داری ہے۔ اس کے مجموعی قرض میں غیر ملکی بینکوں کا حصہ بڑھ کر ایک تہائی ہو گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اڈانی گروپ نے اپنے سرمایہ کاروں کو دی گئی جانکاری میں بتایا ہے کہ اس کے مجموعی قرض کا 29 فیصد انٹرنیشنل بینکوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ کمپنی کے قرض سے جڑے یہ اعداد و شمار مارچ کے آخر تک کے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 7 سال پہلے اڈانی گروپ کے قرض پورٹ فولیو میں انٹرنیشنل بینکوں کی کیٹگری شامل نہیں تھی۔

بلومبرگ نے جن دستاویزات کی بنیاد پر رپورٹ شائع کی ہے، وہ دستاویزات ظاہر کرتے ہیں کہ کس طرح ہندوستانی صنعت کار گوتم اڈانی کے گروپ کے فنانس میں تبدیلی ہوئی ہے۔ گروپ کے کریڈیٹرس میں ملکی اور غیر ملکی بینکوں کا شامل ہونا ظاہر کرتا ہے کہ کتنے آرام سے اڈانی گروپ نے ترقی کی ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0