سری نگر (نیو زڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے حوالے سے ہندوستانی ٹیلی وژن ” دٌوردرشن “ کوقبل ازوقت ہی بیان ریکارڈ کروادیا۔ویڈیو بیان سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے منظرِ عام پر آنے کے بعد مفتی صاحب نے اسے سازش قرار دیتے ہوئے شرعی عدالت سے رجوع کر لیا ۔ یاد رہے کہ مفتی ناصر الاسلام کی طرف سے حالیہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان پر بھی مقبوضہ کشمیر کے اکثر مسلمانوں نے تحفظات کا اظہار کیاتھا اور حسبِ سابق پاکستان کی رؤیت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق روزہ رکھا تھا ۔ بعد میں مفتی صاحب نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے اعلان کے مطابق روزہ نہ رکھنے والے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ایک روزہ قضا رکھنے کی تلقین کی تھی ۔