اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

”عتیق احمد ، اشرف نے شہادت کا درجہ پا لیا “ مہاراشٹر میں پوسٹر چسپاں

       
مناظر: 200 | 20 Apr 2023  

 

ممبئی (نیو زڈیسک )بھارتی ریاست مہاشٹر کے شہر بیڈ میں پوسٹر چسپاں کے گئے جن میں تحریر ہے کہ عتیق احمد اور انکے بھائی اشرف نے شہادت کا مقام حاصل کر لیا ہے۔ سابق رکن بھارتی پارلیمنٹ عتیق احمد اور انکے بھائی اشرف کوہندو غنڈوں نے چند روز اس وقت گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جب انہیں جیل سے طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل پولیس نے عتیق احمد کے بیٹے اسد کو بھی اور ایک ساتھی کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں قتل کر دیا تھا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پوسٹروں کی وجہ سے انتظامیہ میں سخت ہلچل مچ گئی جبکہ ہندو توا تنظیم وشوا ہندو پریشد کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
انتظامیہ نے پوسٹر فوراً ہٹا دیے ۔ گرفتارکیے گئے تین افراد کےخلاف انڈین پینل کوڈکی دفعات153,294اور293کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ یہ پوسٹرمحسن بھیامترا منڈل نامی تنظیم کی طرف سے لگائے گئے تھے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0