جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوج نفسیاتی مریض بن گئی ، ایک اور بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

       
مناظر: 439 | 20 Apr 2023  

 

احمد آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی گجرات کے فوجی اڈے میں پیرا ملٹری فورس سی آر پی ایف کے سب انسپکٹر نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع گاندھی نگر کے فوجی اڈے میں گولی چلنے کی آواز سے فوجی افسران کی دوڑیں لگ گئیں،بھارتی فوج کے افسران اور اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو سب انسپکٹر کشن بھائی راٹھور کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی،سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سب انسپکٹر کو ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،59سالہ کشن بھائی راٹھور اگلے برس ریٹائرڈ ہونے والے تھے تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی،واضح رہے کہ بھارتی فوج اور نیم فوجی دستوں کے افسران اور اہلکاروں میں پست ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث خودکشی کرنے کے واقعات عام ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0