جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری حقیقی عید تب منائیں گے جب وہ بھارتی غلامی سے چھٹکارہ پا لیں گے، غلام احمد گلزار

       
مناظر: 402 | 20 Apr 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے امت مسلمہ باالخصوص کشمیری مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری حقیقی عید تب منائیں گے جب وہ بھارتی غلامی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید شہداءکے ورثا، بے سہارا اور یتیم افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن بھی ہے، ہمیں اپنے ان عظیم شہداءکے خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جنہوں نے بھارتی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کی ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہماری جانیں، عزت، وقار، تشخص اور تہذیب و ثقافت خطرے میں ہیں ،بھارت نے کشمیر کو قتل گاہ میں تبدیل کر رکھا ہے اور دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں بیگناہ کشمیریوں کا خون بہانے میں مصروف ہیں۔
غلام احمد گلزار نے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے5 اگست 2019 سے مقبوضہ علاقے میں مظالم کی انتہا کر دی ہے اور وہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے، جموںوکشمیر کی ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ شہداءنے اپنا آج ہمارے روشن کل کیلئے قربان کیا اور ہم ان کی قربانیوں کے محافظ ہیں۔
انہوں نے غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماؤں ، کارکنوں ، وکلا ، صحافیوں ، حقوق کے کارکنوں ، طلباءاور عام کشمیریوں کے عز م وہمت کو بھی سلام پیش کیا ۔ انہوںنے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور بھارتی ریاستی دہشت کا شکار افراد ، غرباء،یتیموں ، مساکین وغیرہ کو ضرور یا د رکھیں۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربندجنرل سیکرٹری مولوی بشیر عرفانی نے بھی اپنے پیغام میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد یتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ اس پرمسرت موقع پر وہ کشمیری شہداءکے اہل خانہ کا خصوصی خیال رکھیں اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کشمیری آزادی پسند رہنماؤں، کارکنوں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہیے جو مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظر بند لوگ بدترین بھارتی جیلوں میں بڑی بہادری اور حوصلے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں او ہم ان کے عزم، حوصلے اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی اور جلد رہائی کے لیے دعا گو ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0