اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر : قابض انتظامیہ کے بہتری کے دعوں کے باجود پونچھ میں حملے میں 5بھارتی فوجی ہلاک

       
مناظر: 713 | 21 Apr 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی قابض انتظامیہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال معمول پر آے کا دعویٰ کر رہی ہے تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اور آج ضلع پونچھ میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم5بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے ۔
بھارتی فوج نے سرینگر میںایک بیان میں کہا ہے کہ راجوری سیکٹر میں بھمبر گلی اور پونچھ کے درمیان سفر کرنے والے ایک فوجی ٹرک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے5 اہلکارہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے ،جسے آرمی ہسپتال راجوری منتقل کردیاگیا ہے ۔ بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرکے عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور کشمیری بھارت سے اپنا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت مانگ رہے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0