اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکام نے خالصتان رہنما امرتپال سنگھ کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا

       
مناظر: 776 | 21 Apr 2023  

 

امرتسر (نیوز ڈیسک) بھارتی حکام نے معروف خالصتان نوا رہنما اور وارث پنجاب دے کے سربراہ امرت پال سنگھ کی اہلیہ کو ریاست پنجاب کے شہر امرتسر ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرت پال سنگھ کی اہلیہ کرندیپ کور لندن جانے کیلئے ائر پورٹ پہنچی تھیں جہاں انہیں حراست میں لیا گیا۔
تھا۔ انڈیا ٹوڈے کی خبر میں کہاگیا کہ کرن دیپ سے کسٹم حکام پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
ایک بھارتی عہدیدار نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا کہ کرندیپ کوربھارت سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا کیونکہ وہ تفتیشی مقاصد کے مطلوب ہیں۔
پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق کرندیپ برطانوی شہریت بھی حاصل ہے ان کے خلاف پنجاب بھارت کے کسی حصے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے ایک بڑا ٓپریشن شروع کر رکھا ہے۔ وہ گزشتہ ماہ پولیس کے ایک چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔پولیس نے انکے بیسیوں ساتھوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0