ہفتہ‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دے، کل جماعتی حریت کانفرنس

       
مناظر: 209 | 15 Dec 2022  

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق، حق خود ارادیت مانگنے کی پاداش میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر بھارت کو ایک دہشت گرد ریاست قرار دیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما غلام احمد گلزار سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر بلکہ پاکستان سمیت پڑوسی ملکوں میں بھی بم دھماکوں ،ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوںمیں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں غیر ملکی سفارت کاروں کو 2021 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹائون میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات پر مشتمل ڈوزیئر پر بریفنگ دی ہے جس میں پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں۔غلام احمد گلزار نے مزید کہا کہ کشمیری اپنے پیداحق ، حق خود ارادیت کے لیے پیش بہا قربانیاںدے رہے ہیں اور بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائیوں کے ذریعے انہیں حق پر مبنی اپنی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں کرسکتا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0