نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کےشہرغازی آباد میں انڈین سینٹرل انڈسٹریل سیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی مار کرخودکشی کرلی ہے۔
سی آئی ایس ایف افسر ونود کمار نے شہر کے ایک میٹرو اسٹیشن پر اپنی سرکاری پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔
پولیس نے میڈیاجوبتایا کہ یہ واقعہ دہلی میٹرو کے قریب شیام پارک میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا۔
سی آئی ایس ایف کے سینئر حکام کے مطابق ویڈیو فوٹیج سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے۔ کمار کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی اور اس کی بیوی اور بیٹے صاحب آباد تھانے پہنچے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔