پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

امیت شاہ کی ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کا کوٹہ ختم کرنے کی دھمکی

       
مناظر: 894 | 25 Apr 2023  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر تلنگانہ میں بی جے پی کی حکومت آئی تو ریاست میں مسلمانوں کا خصوصی کوٹہ ختم کر دیا جائے گا۔
حیدرآباد کے قریب چیویلا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے مذہب کی بنیاد پر مخصوص کوٹہ کوغیر آئینی قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی تلنگانہ میں برسراقتدار آتی ہے تو وہ 4فیصد مسلم کوٹہ کو ختم کردے گی، جس میں درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کو حق دیا جائے گا۔ امیت شاہ نے کہا کہ یہ حق درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کا ہے۔بھارتی وزیر نے حکمراں بھارت راشٹرا سمیتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کئی منصوبوں میں بدعنوانی کا الزام لگایا اور کہا کہ بی جے پی کی لڑائی اس وقت تک نہیں رکے گی جب تک بدعنوان حکومت کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔امیت شاہ نے کے چندر شیکھر حکومت پر اسد الدین اویسی کی قیادت والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین( اے آئی ایم آئی ایم) کاایجنڈا نافذ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کوئی بھی ایسی حکومت نہیں چل سکتی جس کا اسٹیئرنگ اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے پاس ہو۔ انہوں نے کہاکہ ہم مجلس سے نہیں ڈرتے۔ تلنگانہ کی حکومت ریاست کے لوگوں کے لیے چلے گی،یہ اویسی کے لیے نہیں چلے گی۔
اسدالدین اویسی نے مسلمانوں کا کوٹہ ختم کرنے کی بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس مسلم دشمنی اور نفرت انگیز تقاریرکے علاوہ تلنگانہ کے لیے کوئی وژن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ صرف جعلی مقابلے، حیدرآباد پر سرجیکل اسٹرائیک، کرفیوکا نفاذ اور مجرموں کورہا کرسکتے ہیںاور بے گناہوں پربلڈوزر چلاسکتے ہیں۔انہوں نے پوچھا آپ تلنگانہ کے لوگوں سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں؟اسدالدین اویسی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ اگر امیت شاہ درجہ فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کو انصاف دلانے کے لیے سنجیدہ ہیں، تو انہیں 50%کوٹہ کی حد کو ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیم متعارف کرانی چاہیے۔تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات رواں سال کے آخر میں ہونے والے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0