نئی دہلی (نیوز ڈیسک) مودی حکومت راجوری میں فوجی ٹرک آتشزدگی کی ہزیمت مٹانے کے لئے اب جعلی آپریشن کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو اپنے بدترین ظلم کا نشانہ بنانے والی مودی سرکار کے پلوامہ ڈرامے کی حقیقت کھل چکی ہے ، مودی سرکار نے ایک بار پھر اپنی عوام کو دھوکا دینے اور بے وقوف بنانے کی تیاری شروع کردی ہے اور فوجی ٹرک آتشزدگی کی ہزیمت مٹانے کے لئے جعلی آپریشن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے پہلے سے چھپائے گئے گولہ بارود کی برآمدگی ظاہر کی جائے گی، اور اس جعلی آپریشن میں بھمبر گلی میں واقع 120 انفنٹری بریگیڈ حصہ لے گا، جعلی برآمدگی کے بعد تصاویر اور ویڈیوز میڈیا کو ریلیز کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق جعلی برآمدگی کو مودی سرکار کی جانب سے ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جائے گا، اور اس کا سارا ملبہ پاکستان اور تحریک آزادیِ کشمیر پر ڈالنے کے بھی امکانات ہیں۔ ذرائع کے مطابق جعلی آپریشن کا مقصد اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنا اور عوام کو رام کرنا ہے، تاہم بھارت عالمی میڈیا میں جعلی آپریشن کی وجہ سے پہلے ہی بدنام ہے۔