جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سوپور: بھارتی فوجیوں نے ایک درجن کے قریب نوجوان گرفتار کر لیے

       
مناظر: 820 | 26 Apr 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبے سے کم از کم ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو قصبے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں کی طرف سے جموںخطے کے پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج ساتویں روز بھی جاری ہے۔
دریں اثنا، بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے سری نگر، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، بارہمولہ اور بڈگام اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0