سرینگر26 اپریل (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ” نیشنل انویسٹی گیشن ایجسنی “( این آئی اے “ نے انسانی حقوق حقوق کے معروف کشمیری علمبردار خرم پرویز کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی ایک ٹیم نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے ڈنڈوسہ میں خرم پرویز کے دفترکی تلاشی لی۔یہ دفتر کافی عرصے سے بند تھا۔
این آئی اے کے ایک افسر نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تلاشی کے دوران کچھ دستاویزات ضبط کی گئیں۔
یاد رہے کہ جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹیز (جے کے سی سی ایس) کے پروگرام کوآرڈینیٹر خرم پرویز کو این آئی اے نے نومبر 2021میں گرفتار کیا تھا ۔ وہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔