\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

چھتیس گڑھ میں مائو نواز گوریلوں کا بڑا حملہ، بہت بڑی تعداد میں بھارتی فوجی ہلاک

       
مناظر: 264 | 26 Apr 2023  

 

رائے پور 26اپریل(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میںبدھ کو ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (DRG)کے دس اہلکار اورگاڑی کا ڈرائیور مائونواز گوریلوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ سے تعلق رکھنے والے بھارتی اہلکار دنتے واڑہ کے علاقے آرن پور میں نکسل گوریلوںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعدان کے خلاف کارروائی کے لئے گئے تھے۔علاقے سے واپسی کے دوران ڈی آر جی فورسز کی گاڑی مائونوازوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئی۔ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ڈی آر جی فورس کے دس اہلکار اور گاڑی کا ڈرائیورہلاک ہوگیا۔