اسلام آباد 16دسمبر (نیوز ڈیسک) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینرمحمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ (ای ڈی ) اورسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) جیسے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کو کشمیریوں کو دبانے اور خوف و دہشت کانشانہ بنانے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے ۔
محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں کو حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ، این آئی اے، ای ڈی اور ایس آئی کے ذریعے کشمیریوں کو من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات میںملوث کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان ایجنسیوں کے اہلکار گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کوسخت ہراساں کرتے ہیں ۔
محمود احمد ساغر نے کہا کہ کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھسانا بی جے بی کی ہندو توا بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری ایک عظیم مقصد کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارت غیر قانونی گرفتاریوں او ر دیگر اوچھے ہتھکنڈوں سے انکے جذبہ آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔
مودی حکومت کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے، محمود احمد ساغر
مناظر: 372 | 16 Dec 2022