بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آزاد خالصتان تحریک ، مودی کی انتہا پسندی سے سکھ تنگ ،بھارت میں ہندو سکھ فسادات کا خطرہ بڑھ گیا

       
مناظر: 636 | 27 Apr 2023  

 

نیودہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں آزاد خالصتان کے قیام کی تحریک زور پکڑ گئی جس کے بعد ہندو سکھ فسادات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ مودی کے ہندوستان میں انتہا پسند نظریات سے سکھ بھی تنگ آگئے ، ہندو نواز اقدامات کی بدولت بھارتی سکھوں میں بے چینی بڑھنے لگی ہے ۔ رواں سال خالصتان کے حامیوں کی طرف سے 23 ممالک میں 35 سے زائد مظاہرے ہو چکے ہیں جن میں کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے سکھ مظاہرین کی طرف سے شدید احتجاج کئے گئے تھے۔ 19 مارچ 2023کو آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ریفرنڈم کے دوران 60ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا، اس دوران سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن لندن پر خالصتان کا پرچم بھی لہرایا ۔ 27 مارچ 2023 کو امریکی عدالت نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور گورنر کو سکھوں کے خلاف بڑھتے ریاستی مظالم پر طلبی کے سمن بھی جاری کئے تھے جبکہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو چکے ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0