جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سرینگر میں G20اجلاس کیخلاف آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان :پاسبان حریت جموںو کشمیر

       
مناظر: 755 | 27 Apr 2023  

مظفرآباد(نیوز ڈیسک )پاسبان حریت جموںو کشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے کہا ہے کہ بھارت میںمودی کی بی جے پی حکومت کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس سرینگر میں G20 ممالک کا اجلاس منعقد کرکے اپنے مذموم فوجی اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزیر احمد غزالی نے مظفر آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے ایک طرف تو کشمیری عوام کے تمام بنیادی انسانی حقوق سلب کررکھے ہیں جبکہ دوسری طرف نہتے کشمیریوں کے خلاف اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کیلئے مقبوضہ کشمیرمیںG20اجلاس منعقد رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ سرینگر میں G20کے انتہائی متنازعہ اجلاس کا انعقاد دراصل کشمیری عوامی کی آزادی،بنیادی حقوق اور انصاف کیلئے لازوال جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی ایک سازش ہے۔ عزیر غزالی نے کہاکہ G20 ممبر ممالک کو کشمیری عوام کے جذبات واحساسات اور مجوزہ اجلاس کے پس پردہ بھارتی سازشوں سے آگاہ کرنے کیلئے پورے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں عوامی احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ یکم مئی کوضلع نیلم ویلی کے صدر مقام اٹھمقام اور5 مئی کو چکوٹھی اور دیگر اضلاع میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے آزاد کشمیر حکومت، پارلیمانی پارٹیوں، سیاسی مذہبی جماعتوں اور کشمیری عوام سے پیل کی کہ وہ ان دھرنوں میں بھرپور شرکت کے ذریعے G20 ممالک سے مقبوضہ کشمیرمیںگروپ کے آئندہ اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کریں۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموںوکشمیر کی آزادی اور اپنے حق خودارادیت کیلئے بھارتی ظلم و جبر کاجرات مندی سے مقابلہ کررہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0