ہفتہ‬‮   7   دسمبر‬‮   2024
 
 

جی 20ممالک مقبوضہ کشمیر اجلاس میں شرکت کی بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، مشعال ملک

       
مناظر: 914 | 28 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے سری نگر میں گروپ20 اجلاس کے انعقاد پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مقبوضہ جموںوکشمیر کی اصل صورتحال سے دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ جیل میں بند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے آج ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں گروپ20 کے اجلاس کا انعقاد محض ایک فریب ہے جس کے ذریعے مودی حکومت مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے اپنے بے بنیاد بیانیے کو تقویت دینا چاہتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی حکومت مذکورہ اجلاس کے ذریعے مقبوضہ میںجاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ گروپ20ملکوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ایک متنازعہ علاقہ ہے لہذا نہیں اس اجلاس میں شرکت سے انکار کر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گروپ20ملکوںکو چاہیے کہ وہ متنازعہ خطے جموںوکشمیر میں تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے بجائے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیلئے مودی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0