بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

وزیر اعظم مودی ایک زہریلے سانپ کی طرح ہیں،کانگریس صدر

       
مناظر: 787 | 28 Apr 2023  

نئی دلی (نیوز ڈیسک)بھارت میں انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکار جن کھرگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک زہریلا سانپ قرار دیا ہے۔
ملکار جن کھرگے نے ریاست کرناٹک کے علاقے کالا بوراگی میں ایک انتخابی اجلاس کے دوران کہا کہ وزیر اعظم مودی ایک زہریلے سانپ کی طرح ہیں۔انہوںنے کہا کہ آپ سوچیں گے کہ یہ زہر ہے یا نہیں لیکن اگر آپ اسے چکھیں گے تو آپ مر جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی بدعنوان حکومت ملک کو لوٹ رہی ہے ، ہر کام پر 40فیصد کمیشن لیا جاتا ہے۔ بی جے پی حکومت اُن لوگوںکو ملک سے بھاگنے میں مدد کرتی ہے جن پر بدعنوانی کے الزامات لگتے ہیں ، مودی خود کرپٹ لوگوں کو بچانے میں مصروف ہیں۔
بی جے والے کانگریس صدر کے اس بیان پر سخت تلملا اٹھے ہیں۔ کرناٹک کے بی جے پی وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ کھرگے کے اپنے دماغ میں زہر ہے اور وہ مودی اور بی جے پی کے بارے میں متعصبانہ ذہن رکھتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0