جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی پولیس کے تشددکے شکار کشمیری مختار شاہ کی شہادت کو خودکشی کا رنگ دینےکی کوششیں بے نقاب

       
مناظر: 433 | 30 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی پولیس کے تشدد کے شکار کشمیری کی ہلاکت کو خودکشی کا رنگ دینےکی کوششیں بے نقاب ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا نے بھی اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرنےکے بجائے موت کو خودکشی قرار دینے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ بھارتی صحافی منیش شرما کی ایک آڈیو لیک نے بھانڈا پھوڑ دیا، لیک آڈیو میں بھارتی صحافی کو اپنے ماتحت کو حقائق مسخ کرنےکی ہدایات دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ مقتول کے اہل خانہ نے واقعے سے متعلق مجسٹریٹ کی انکوائری رپورٹ رد کرتے ہوئے کہا ہےکہ تحقیقات میں حقائق کو مسخ کیا گیا۔ مقتول مختار شاہ کے بھائی کے مطابق مختار کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، مختار کو پولیس نے تشدد کرکے شہید کیا۔ اس سے قبل مختار شاہ کا بھارتی پولیس کی جانب سے خود پر ہونے والے تشدد سے متعلق ویڈیو بیان بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ مختار شاہ کو پونچھ دھماکے میں ملوث ہونے کے الزام میں 21 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0