جموں30اپریل(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں گھروں پر چھاپوں کے دوران ایک عالم دین سمیت متعدد شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
فوجیوں نے گھروں پر چھاپوں کے دوران 200سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے دوران ان پرشدید تشدد کیا، جن میں سے جموں کے علاقے بھٹنڈی سے تعلق رکھنے والا ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ اگرچہ بھارتی فورسز نے اس واقعے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور میڈیا کے ساتھ خبریں شیئر کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، لیکن معتبر ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کے ساتھ مل کرضلع پونچھ کے علاقے بھٹنڈی سے مولوی منظور احمدکو ایک مدرسے سے گرفتار کرلیا۔ جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں تازہ کارروائیاں بھارتی پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ اور بھارتی فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی کے پونچھ کے دورے کے دوران حق خودارادیت کی حمایت کرنے والے لوگوں کو قتل یا گرفتار کرنے کا حکم دینے کے ایک دن بعد شروع ہوئیں۔ دریں اثناء پونچھ اور راجوری اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی فوجیوں نے پونچھ میں امام مسجد سمیت 200سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا
مناظر: 684 | 30 Apr 2023