کیرالہ (نیوز ڈیسک )بھارت میں د ی کشمیر فائلز کے بعد مسلمانوں کو بدنام کرنے کیلئے ایک اور فلم ’دی کیرالہ سٹوری‘ بنا لی گئی ہے۔ فلم کو ہندی، تلگو، تامل اور ملیالم زبانوں میں بھارت بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ کو فلم کا مقصد ن دنیا بھر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ ) سے وابستہ کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین Pinarayi Vijayanنے متنازعہ فلم دی کیرالہ سٹوری بنانے والوں پر سخت تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ نام نہادلو جہادکا مسئلہ اٹھا کر ریاست میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم فرقہ وارانہ منافرت اور ریاست میں نفرت انگیز پروپیگنڈہ پھیلانے کے مقصد کے تحت بنائی گئی ہے۔
انہوں نے سنگھ پریوار پر الزام لگایا کہ وہ فرقہ پرستی کے زہریلے بیج بو کر ریاست میں مذہبی ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے فلم کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم میں بتایا گیا کہ کیرالہ میں 32ہزار خواتین کا مذہب تبدیل کرایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹی کہانی سنگھ پریوار کی جھوٹ پر مبنی فیکٹری کی پیداوار ہے۔